لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ آج منعقد کیاجارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ آج منعقد کیاجارہا ہے ،کھلاڑی آج ون ڈے پریکٹس میچ کے بجائے میچ سینریو میں حصہ لیں گی۔
کوچز آج قومی ویمن ٹیم کے کھلاڑیوں کو مختلف ٹارگٹ دیں گے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مقابلے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی، پاک ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
اس کے علاوہ 5 ٹی ٹوئنٹی بھی دورے میں شامل ہیں، یہ تمام 8 میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا۔