انٹرنیشنلایڈیٹوریلتازہ ترین

اسرائیل کو اسلحہ دینے کیخلاف 600 قانونی ماہرین کا برطانوی وزیراعظم کو خط

لندن(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کے 3 سابق ججز سمیت 600 قانونی ماہرین نے برطانوی وزیرِ اعظم رشی سوناک کو خط لکھ دیا۔

سابق برطانوی سپریم کورٹ ججز نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی فراہمی کا معاہدہ معطل کرے۔

خط کے متن کے مطابق اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

سابق ججز نے خط میں کہا ہے کہ برطانوی اسلحہ غزہ میں فلسطینوں کی نسل کشی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ اسلحے کی فراہمی روک کر اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دبائو ڈالے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button