سرجری کے بعد کیٹ مڈلٹن پہلی بار منظر عام پرآگئیں
واشنگٹن(نیوزڈیسک)گزشتہ دو ماہ سے منظر سے غائب شہزادی آف ویلز کیٹ مڈلٹن کی پہلی جھلک بلآخر نظر آگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ونڈسر کیسل کے قریب شہزادی آف ویلز اپنی والدہ کیرول مڈلٹن کے ہمراہ سیاہ آڈی ایس یو وی میں نظر آئی ہیں۔شہزادی کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے گردشی خبریں دم توڑ گئی ہیں۔
کیٹ مڈلٹن کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس تصویر میں انہیں سیاہ لباس اور دھوپ کے چشمے پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔