Gas Leakage Web ad 1

پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس میں نمایاں پیشرفت، عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ

0

پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں بڑھتے مواقع سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنتے جا رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

چینی فن وولیوشن گروپ اور اس کی ذیلی کمپنی فن لیپ کے وفد نے چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) ڈاکٹر کبیر احمد سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیجیٹل فنانس، ریگولیٹری اصلاحات اور مالی شمولیت کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ایس ایل 11: کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر حسن علی پر جرمانہ عائد

کمپنی نے SECP کی اصلاحات کو سراہتے ہوئے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں جدید مالیاتی حل متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

چین کی فن وولیوشن گروپ اور اس کی ذیلی کمپنی فن لیپ فنانشل سروسز پاکستان میں اپنے آپریشنز کو وسعت دے رہی ہیں۔ فن لیپ کا ’’دائرہ‘‘ پلیٹ فارم صارفین کو آسان اور فوری ڈیجیٹل قرضہ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

فن وولیوشن کی شمولیت سے کم سہولت یافتہ طبقات کے لیے باضابطہ کریڈٹ تک رسائی مزید وسیع ہوگی۔

شنگھائی میں قائم اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ فن وولیوشن گروپ کی پاکستان میں توسیع عالمی اعتماد کی عکاس ہے۔ یہ پیش رفت پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس، سرمایہ کاری اور مالی شمولیت کے نئے دور کی بنیاد رکھ رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.