ترجمان قطری وزارت دفاع کے مطابق یوکرین اور قطر کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس میں میزائلوں اور دیگر دفاعی نظاموں کا شامل ہونا بھی بتایا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یوکرین اور قطر نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں اور دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
بلوچستان کے 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ،اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی
قبل ازیں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر یو اے ای کے وزیر توانائی نے صدر زیلنسکی کا استقبال کیا۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ وہ اسٹریٹجک معاملات پر خلیجی ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور یوکرین دفاعی معاہدے پر بات چیت کر رہے تھے، اور دفاعی تعاون کا معاہدہ آخری مرحلے میں پہنچ چکا تھا۔ یوکرینی صدر اپنا دورہ یو اے ای مکمل کرنے کے بعد قطر پہنچ گئے۔
اس سے پہلے وہ سعودی عرب بھی گئے تھے، جہاں انہوں نے شہزادہ محمد سلمان سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ بھی طے پایا۔