Gas Leakage Web ad 1

امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی، امریکی نیوز چینل نے سروے جاری کردیا

امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی، امریکی نیوز چینل نے سروے جاری کردیا

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر مقبولیت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک امریکی نیوز چینل کی جانب سے جاری کیے گئے سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی کارکردگی میں واضح گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

ایران جنگ میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچوں پر حملوں کو فوری روکا جائے: جی 7 ممالک کا مطالبہ

سروے میں بتایا گیا کہ اکثریت نے ٹرمپ کی کارکردگی کو مسترد کر دیا، جبکہ 59 فیصد افراد ان کی کارکردگی سے غیر مطمئن پائے گئے۔

اس کے علاوہ مہنگائی کے معاملے پر بھی ٹرمپ کی کارکردگی کو 71 فیصد عوام نے مسترد کیا، جبکہ معیشت کے حوالے سے بھی انہیں دھچکا لگا اور 66 فیصد افراد نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

مزید یہ کہ خارجہ پالیسی کے معاملے میں ٹرمپ کو 62 فیصد عوام کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ایران پالیسی پر بھی عوام مطمئن نظر نہیں آئے اور 64 فیصد نے ایران جنگ سے متعلق ٹرمپ کی کارکردگی کو مسترد کر دیا۔

یاد رہے کہ یہ سروے 20 سے 23 مارچ 2026 کے دوران کیا گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.