امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال جون سے 100 ڈالر کے نوٹ جاری کیے جائیں گے جن پر نہ صرف سیکریٹری خزانہ بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی دستخط ہوں گے۔
عازمین کو حج تربیت،ویکسینیشن اور ادویات پیکنگ کی سہولیات ایک ہی دن دینے کا فیصلہ
یہ اقدام امریکی تاریخ میں پہلی بار اٹھایا جا رہا ہے، کیونکہ روایتی طور پر امریکی کرنسی پر صرف سیکریٹری خزانہ کے دستخط ہوتے ہیں، صدر کے نہیں۔ محکمہ خزانہ کے مطابق نئے نوٹوں پر ٹرمپ کے دستخط 250 ویں سالگرہ کے موقع پر قوم کو اعزاز دینے کے لیے ہوں گے، اور سیکریٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے دستخط بھی شامل ہوں گے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی ثقافتی اداروں اور فوجی جہازوں کے نام اپنے نام کرنے کے بعد یہ اقدام ان کی جانب سے اپنی شناخت کو قومی سطح پر نمایاں کرنے کی تازہ مثال ہے۔ علاوہ ازیں، ٹرمپ کی تصویر پر مشتمل 24 قیراط سونے کے سکے کا ڈیزائن بھی وفاقی فنون لطیفہ کمیشن نے امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے لیے منظور کیا ہے۔