Gas Leakage Web ad 1

افغانستان میں شہری حقوق پامال، خواتین اور اقلیتوں پر مظالم میں اضافہ

0

انسانی حقوق کی افغان تنظیم "رواداری” نے افغانستان پر تازہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی پالیسیوں نے ملک کو شدید بحران میں دھکیل دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں شہری حقوق کی پامالی، خواتین اور اقلیتوں کے خلاف مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر ٹارگٹ کلنگ، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں میں 40.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 611 افراد متاثر ہوئے۔

تیل، طاقت اور تصادم میں چھپی سچائی

انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا کہ 2025 میں آمرانہ قوانین کے تحت خواتین کے حقوق کی پامالی کی گئی، جبکہ طالبان عدالتوں نے جسمانی اور تذلیل آمیز سزائیں نافذ کیں۔

مزید رپورٹ میں کہا گیا کہ افغانستان میں نسلی اور مذہبی اقلیتیں روزگار اور بنیادی خدمات سے محروم ہیں، اور آزاد اداروں اور عدلیہ کی غیر موجودگی کے باعث انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.