Gas Leakage Web ad 1

امریکا ایک ملک کیساتھ مل کر ایرانی جزیرے پر قبضے کا منصوبہ بنا چکا ہے: ایرانی اسپیکر کا انکشاف

امریکا ایک ملک کیساتھ مل کر ایرانی جزیرے پر قبضے کا منصوبہ بنا چکا ہے: ایرانی اسپیکر کا انکشاف

0

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا ایک ملک کے ساتھ مل کر ایرانی جزیرے پر قبضے کا منصوبہ بنا چکا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی اسپیکر نے خبردار کیا کہ اگر امریکا آگے بڑھا تو خطے کی حساس تنصیبات پر تابڑ توڑ حملے کیے جائیں گے۔

پاکستان آنیوالی تمام غیر ملکی ائیرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت جاری

دوسری جانب واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران مذاکرات چاہتا ہے مگر اس کی قیادت کو ڈر ہے کہ اگر ڈیل کا کہیں گے تو اپنی عوام کے ہاتھوں مر جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے مذاکرات کر رہے ہیں اور ایران بڑی بے تابی سے ڈیل چاہتا ہے لیکن بولنے سے ڈر رہا ہے، ایرانی قیادت اگر ڈیل کا کہے گی تو اپنے عوام کے ہاتھوں مرے گی، انہیں ہمارے ہاتھوں مرنے کا بھی ڈر ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو ختم کر دیا مگر فیک نیوز کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ ہم جنگ ہار رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.