دبئی: متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ دبئی کے علاقے البرشا میں ہفتے کی شام جاں بحق ہونے والا شخص پاکستانی شہری تھا جو بطور ڈرائیور کام کر رہا تھا۔
پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے سبزیاں اور پھل بھی مہنگے ہو گئے
اماراتی حکام کے مطابق پاکستانی ڈرائیور نے حفاظتی الرٹ میسج موصول ہونے کے باوجود گاڑی میں موجود رہنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ حکام نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ حفاظتی الرٹ میسجز کو سنجیدگی سے لیں اور الرٹ موصول ہونے کے بعد فوری طور پر کسی محفوظ عمارت میں پناہ لیں ۔
اماراتی حکام کے مطابق حالیہ حملوں کے نتیجے میں اب تک دبئی میں مجموعی طور پر چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں ۔ اس سے قبل دبئی میڈیا آفس نے بتایا تھا کہ البرشا میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تھا جس کے نتیجے میں ایک ایشیائی ڈرائیور ہلاک ہو گیا تھا ۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی مرینا میں ایک امریکی فوجی مقام کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔ پاسداران انقلاب کے مطابق تہران ریفائنری پر حملے کے بعد اسرائیل کے شہر حیفا میں واقع آئل ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔
اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کی نئی لہر کے دوران یو اے ای کے فضائی دفاعی نظام نے 15 بیلسٹک میزائل اور 119 ڈرونز تباہ کیے ۔ حکام کے مطابق اتھارٹی نے 121 ڈرونز کی نشاندہی کی جن میں سے 119 کو انٹرسیپٹ کیا گیا جبکہ 2 امارات کی حدود میں گرے ۔