تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران پر جتنا سخت دباؤ ڈالا جائے گا، ردعمل اتنا ہی سخت ہو گا۔
ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران دھونس دھمکیوں، ناانصافی اور جارحیت کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دشمن کے خواب ڈراؤنے بنا دیں گے۔
ایران پر حملے کے نتیجے میں امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات بڑھ گئے
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ وہ علاقائی ریاستوں سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، تاہم یہ خواہش امریکا سے مقابلے میں ایران کے حق دفاع کی نفی نہیں کرتی۔
ایرانی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم نے اپنے دوست ہمسایہ ممالک پر نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے خطے میں امریکی تنصیبات اور سہولیات کو نشانہ بنایا ہے۔