Gas Leakage Web ad 1

حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایرانی فوج

حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایرانی فوج

0

تہران: ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے تمام فوجی منصوبے اور احکامات پہلے ہی جاری کر دیے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پیکرٹ ترقیاتی منصوبے میں سنگین بدعنوانیاں، معطل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف انکوائری شروع

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن نے ایک بار پھر کسی احمقانہ اقدام کی کوشش کی تو ایران بلا تاخیر ردعمل دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور طیارہ بردار جہاز ایران کے ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق امریکی فوجی اڈے ایران کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی رینج میں ہیں اور اس حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ ایرانی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینا ایران کی اولین ترجیح ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.