امریکی فوج نے وسطی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ یہ کارروائی گزشتہ ہفتے شام کے قدیم شہر تدمر (پالمیرا) کے قریب امریکی اور شامی فوجیوں پر ہونے والے حملے کا جواب ہے، جس میں دو امریکی فوجیوں سمیت تین امریکی شہری ہلاک ہوئے تھے۔
پاکستان نے غزہ میں اپنے فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش کی ہے جس پر اس کے شکر گزار ہیں: امریکا
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ "ہاک آئی اسٹرائیک” نامی اس آپریشن کا مقصد داعش کے بنیادی ڈھانچے اور ہتھیاروں کی تنصیبات کو تباہ کرنا تھا۔ لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت امریکی حملوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ امریکا پر حملہ کرنے والوں کو پہلے سے زیادہ سخت جواب ملے گا۔ دوسری جانب شامی حکومت نے داعش کے خلاف فوجی آپریشنز جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔