اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اظہار رائے کی آزادی میں گزشتہ دہائی کے دوران 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جو کئی دہائیوں کی بدترین کمی ہے۔ رپورٹ میں صحافیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں اور خواتین صحافیوں کو آن لائن ہراسانی کا سامنا کرنے کے رجحانات کو نمایاں کیا گیا ہے۔
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں امتحانی نظام جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سال میں 186 صحافی ہلاک ہوئے، جن میں صرف 2025 میں 93 صحافیوں کی اموات ریکارڈ کی گئیں۔ زیادہ تر اموات جنگی علاقوں میں ہوئی ہیں۔ خواتین صحافیوں پر آن لائن حملوں میں 75 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جب کہ صحافیوں میں سیلف سینسرشپ کے رجحان میں 63 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یونیسکو نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزاد اور محفوظ صحافت کے فروغ کے لیے اقدامات کریں، ڈیجیٹل شفافیت کو بڑھائیں اور میڈیا لٹریسی کی تعلیم دے کر غلط معلومات اور نفرت انگیز مواد کے خلاف مؤثر طریقے سے مقابلہ کریں۔