امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان نے غزہ میں امن و امان کے قیام کے لیے فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش کی ہے، جس پر امریکا پاکستان کا شکرگزار ہے۔
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں امتحانی نظام جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا اعلان
روبیو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک نے اس بارے میں کچھ سوالات کیے ہیں اور وہ ان کے جوابات کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک ایسے ہیں جو غزہ کی صورت حال کے حوالے سے قابل قبول ہیں اور وہ امن فورس کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے غزہ امن منصوبے کا حصہ بننے یا کم از کم اس پر غور کرنے کی پیشکش کی ہے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔