sui northern 1

سردی سے تحفظ نہ ملنے پر غزہ میں اموات بڑھ سکتی ہیں: یونیسف نے خبردار کردیا

سردی سے تحفظ نہ ملنے پر غزہ میں اموات بڑھ سکتی ہیں: یونیسف نے خبردار کردیا

0
Social Wallet protection 2

غزہ میں جاری جنگ کے باعث تباہ حال حالات میں شدید سردی اور بارش نے انسانی المیے کو اور گہرا کر دیا ہے، جہاں لاکھوں بے گھر خاندان خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

sui northern 2

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے غزہ میں بچوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ موسمی اثرات اور جاری انسانی بحران بچوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، 70 ہزار آپریشنز اور اپوائٹمنٹس ملتوی ہونے کا خدشہ

یونیسف کے مطابق لاکھوں بچے عارضی خیموں میں رہ رہے ہیں، جہاں شدید سردی، ناقص پناہ گاہیں، خوراک اور صحت کی سہولیات کی کمی ان کی جانوں کے لیے خطرہ ہیں۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر موسم سرما سے بچاؤ کے اقدامات نہ کیے گئے تو نومولود اور چھوٹے بچوں کی اموات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

فلسطین میں یونیسف کے کمیونیکیشن چیف جوناتھن کرکس نے بتایا کہ بچے ایسے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں جو بارش کے پانی سے بھر چکے ہیں، کمبل بھیگے ہوئے ہیں، اور بچوں کے پاس کپڑوں کے صرف ایک دو جوڑے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں خشک رکھنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔ انہوں نے بیماریوں کے تیزی سے پھیلنے کے خطرے سے بھی آگاہ کیا ہے۔

غزہ میں حالات دن بہ دن مزید بگڑ رہے ہیں اور بین الاقوامی ادارے فوری انسانی امداد اور موسمی تحفظ کے اقدامات کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.