یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ امریکا نے ڈونباس میں آزاد اقتصادی زون بنانے کی تجویز دی ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین اس علاقے سے دستبردار ہوجائے۔ زیلنسکی کے مطابق امریکی امن منصوبے سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے اور جب تک اس بات کی ضمانت نہیں دی جاتی کہ یوکرینی انخلا کے بعد روسی فوج اس علاقے پر قبضہ نہیں کرے گی، تب تک کوئی فیصلہ ممکن نہیں۔
انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے 2025 سدپارہ ماؤنٹینرنگ اسکول میں جوش و جذبے سے منایا گیا
انہوں نے بتایا کہ امن مذاکرات کی صورت میں یوکرین اس علاقے سے دستبردار ہوجائے گا جبکہ روس بھی اسی علاقے پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے مگر یوکرین ایسا ہونے نہیں دے گا۔ زیلنسکی نے کہا کہ اگر یوکرین کسی ایسے منصوبے پر متفق بھی ہو گیا، تو اس کی توثیق عوامی رائے شماری یا انتخابات کے ذریعے کرنا ہوگی۔
دوسری جانب نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے دفاعی اخراجات اور پیداوار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ روس کا اگلا ہدف نیٹو کے اتحادی ممالک ہوسکتے ہیں، اس لیے تیار رہنا اور اسے روکنا ضروری ہے۔