شام نے لندن میں اپنا سفارت خانہ بارہ سال بعد دوبارہ کھول دیا ہے، جس کے ساتھ ہی برطانیہ کے ساتھ معطل شدہ سفارتی تعلقات بحال ہو گئے ہیں۔ شام کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے لندن میں سفارت خانے کی عمارت پر نئے شامی پرچم کو لہرایا، جو سفید، سیاہ اور سبز رنگ کے ساتھ تین ستاروں پر مشتمل ہے۔
ستمبر میں حکومتی قرض 852 ارب کم ہوکر 76 ہزار 605 ارب روپے پر آگیا
یہ اقدام شامی صدر احمد الشرع کی زیر قیادت نئی حکومت کی بین الاقوامی پہچان کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ وزیر خارجہ الشیبانی کے دورہ برطانیہ کے دوران وہ برطانوی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس سے قبل رواں ہفتے ہی شامی صدر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی، جو گذشتہ حکومت کے خاتمے کے بعد شامی صدر کی پہلی امریکی سرکاری ملاقات تھی۔