آسٹریلوی کرکٹر پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگنے سے ہلاک

آسٹریلوی کرکٹر پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگنے سے ہلاک

0

میلبرن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 17 سالہ کرکٹر بین آسٹن پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق واقعہ میلبرن ایسٹ میں پیش آیا، جب پریکٹس کے دوران بین آسٹن کی گردن پر بال تھروئنگ ڈیوائس سے پھینکی گئی گیند لگی۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

بلوچستان: آسمان پر رنگ برنگ روشنیاں ، ہائیپر میزائل کا تجربہ یا کچھ اور

کرکٹ وکٹوریہ نے تصدیق کی کہ بین آسٹن نے ہیلمٹ تو پہنا ہوا تھا مگر اس میں سٹم گارڈ موجود نہیں تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اس نوعیت کا تھا جیسا تقریباً 11 سال قبل آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کے ساتھ پیش آیا تھا۔

ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ نک کمنز نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ پوری کرکٹ برادری کے لیے صدمے کا باعث ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا، کلب انتظامیہ اور بین آسٹن کے اہل خانہ نے بھی نوجوان کھلاڑی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.