ایلون مسک نے ویکی پیڈیا کے مقابلے میں’گروکی پیڈیا‘ لانچ کر دیا

ایلون مسک نے ویکی پیڈیا کے مقابلے میں’گروکی پیڈیا‘ لانچ کر دیا

0

امریکی بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے “گروکی پیڈیا” (Grokipedia) کے نام سے ایک نیا آن لائن انسائیکلوپیڈیا متعارف کروا دیا ہے، جسے انہوں نے ویکی پیڈیا کا متبادل قرار دیا ہے۔ ایلون مسک کے مطابق اس پلیٹ فارم کا مقصد “سچ، صرف سچ اور مکمل سچ” پیش کرنا ہے، جو ہر طرح کے تعصب سے پاک معلومات فراہم کرے گا۔

پی ٹی آئی کا 32 ارکان سے لاتعلقی کا اعلان

دلچسپ امر یہ ہے کہ گروکی پیڈیا کی لانچنگ کے کچھ ہی دیر بعد ویکی پیڈیا پر اس کے بارے میں ایک تفصیلی مضمون شائع ہوگیا، جس میں اس نئے پلیٹ فارم سے متعلق تمام بنیادی معلومات درج ہیں۔ لانچ کے وقت گروکی پیڈیا کے ابتدائی ورژن 0.1 میں 8 لاکھ 85 ہزار سے زائد مضامین موجود تھے، جبکہ ویکی پیڈیا کے صرف انگریزی حصے میں سات ملین سے زیادہ آرٹیکلز شامل ہیں۔

ایلون مسک نے اعلان کیا کہ گروکی پیڈیا کا اگلا ورژن 1.0 موجودہ سے “دس گنا بہتر” ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی لانچ میں تاخیر کا مقصد پلیٹ فارم سے ہر قسم کے پروپیگنڈا کو ختم کرنا تھا تاکہ اسے زیادہ غیر جانب دار بنایا جا سکے۔

ماضی میں ایلون مسک ویکی پیڈیا پر نظریاتی تعصب کا الزام لگا چکے ہیں۔ 2024 میں انہوں نے ویکی پیڈیا کو “بائیں بازو کے کارکنوں کے کنٹرول میں” قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اس کے لیے عطیات دینا بند کرنے کی اپیل کی تھی۔

گروکی پیڈیا کا مواد مصنوعی ذہانت (AI) اور مسک کی کمپنی xAI کے چیٹ بوٹ “گروک” (Grok) کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے۔ پلیٹ فارم کے مطابق، ایلون مسک نے “ٹیکنالوجی، آبادی میں کمی، اور ادارہ جاتی تعصب” جیسے عالمی موضوعات پر بحث کو نئی سمت دی ہے۔

واضح رہے کہ ویکی پیڈیا، جو 2001 میں قائم ہوا، ایک غیر منافع بخش رضاکارانہ منصوبہ ہے جو عطیات سے چلتا ہے، اور جس میں دنیا بھر کے صارفین مضامین تحریر اور ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ ویکی پیڈیا انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس کے تمام مضامین غیر جانبدارانہ نقطۂ نظر کے تحت شائع کیے جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.