نیپال کی معروف گلوکارہ نیتو پاڈیل 17 اکتوبر کو خود سوزی کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق نیتو پاڈیل نے اپنے قریبی دوست اور موسیقار بابل گیری کے اسٹوڈیو میں خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی۔ انھیں فوری طور پر شدید جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کئی دن علاج کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ڈاکٹروں کے مطابق نیتو پاڈیل کا جسم 75 فیصد تک جھلس چکا تھا اور ایک ہفتے کی جدوجہد کے بعد وہ دم توڑ گئیں۔
نیتو پاڈیل گزشتہ سات سال سے موسیقار بابل گیری کے ساتھ تعلق میں تھیں اور ان کے اسٹوڈیو کے نیچے واقع ایک کافی کیفے بھی چلاتی تھیں، جہاں میوزک انڈسٹری کے افراد اکثر ملاقات کے لیے آتے تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان شادی سے متعلق اختلافات چل رہے تھے۔ نیتو کے قریبی دوستوں نے الزام لگایا کہ بابل گیری کسی دوسری خاتون سے تعلقات کے باعث نیتو سے شادی میں تاخیر کر رہے تھے۔
گلوکارہ کے بھائی گھنیش پاڈیل نے پولیس میں بابل گیری کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، جب کہ پولیس نے انھیں تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات میں ذاتی تعلقات، ممکنہ دھوکہ اور ذہنی دباؤ شامل ہوسکتا ہے، جن کی تحقیقات جاری ہیں۔