واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ایک حصے کو گرا کر اسے دوبارہ تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اندر گرائے گئے حصے کی جگہ ایک شاندار بال روم (Ballroom) تعمیر کیا جائے گا، جہاں بڑی تعداد میں مہمانوں کے لیے ضیافتوں اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
ٹِک ٹاک نے کروڑوں پاکستانی ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں وائٹ ہاؤس کی عمارت بے حد پسند ہے، اور یہ تعمیراتی کام مرکزی حصے کو متاثر کیے بغیر مکمل کیا جائے گا۔
تاہم، امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ منصوبے کے پیمانے کو دیکھتے ہوئے یہ امکان ہے کہ توسیعی کام کے دوران وائٹ ہاؤس کی مرکزی عمارت بھی کسی حد تک متاثر ہو سکتی ہے۔