ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلئے کس کس نے کوالیفائی کیا؟ 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلئے کس کس نے کوالیفائی کیا؟ 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل

0

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام 20 ٹیموں کی فہرست مکمل ہوگئی ہے۔

جمعرات کو ایشیا پیسیفک ریجنل فائنل میں متحدہ عرب امارات نے جاپان کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستانی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تجارت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
اس کامیابی کے ساتھ اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں سری لنکا، بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہوں گے۔

ان کے علاوہ نمیبیا، زمبابوے، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نیپال، عمان، امریکا اور متحدہ عرب امارات بھی اس ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.