امریکی محکمہ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگستھ کے طیارے کو دورانِ پرواز ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب طیارے کی ونڈ شیلڈ میں شگاف پڑ گیا۔
پینٹاگون کے مطابق سیکرٹری وار پیٹ ہیگستھ بیلجیئم میں نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس میں شرکت کے بعد امریکہ واپس جا رہے تھے کہ اچانک طیارے کی ونڈ شیلڈ میں دراڑ پڑ گئی۔
گزشتہ سال حکومت نے کتنا غیر ملکی قرضہ لیا؟ تفصیلات پیش
عملے نے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے طیارے کو برطانیہ میں ہنگامی طور پر اتار لیا۔ حکام کے مطابق طیارے میں موجود تمام افراد محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔