ترکی نے جدید ترین جنگی روبوٹک کتے ‘کوز’ کو متعارف کروا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ یہ خودکار اور ریموٹ کنٹرول دونوں طریقوں سے کام کرنے والا روبوٹک کتا لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ہے، جو سخت اور ناہموار علاقوں میں مؤثر کارروائیاں کر سکتا ہے۔کوز میں چار لیزر گائیڈڈ میٹے میزائل نصب ہیں اور ایک الیکٹرو آپٹیکل نظام موجود ہے جو جاسوسی اور حملے دونوں کے مشنز میں مدد دیتا ہے۔ یہ روبوٹ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالے بغیر جنگی مقامات اور شہری علاقوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔استنبول میں ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش میں پیش کیے جانے والے اس روبوٹ کو ایک "گیم چینجر” قرار دیا گیا ہے کیونکہ یہ خطرناک مشنز میں فوجیوں کی جگہ لے کر جان بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔