ناکام ’’آپریشن سندور‘‘کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا

0

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)– امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پانچ طیارے گرائے جانے کے واقعے کی تصدیق کی ہے، اور ساتھ ہی بھارت کی جانب سے نام نہاد "آپریشن سندور” کا دعویٰ بھی بے بنیاد قرار پایا ہے، جس سے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

ری پبلکن پارٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر انہوں نے بروقت مداخلت نہ کی ہوتی تو دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی تصادم کا خدشہ تھا۔ ان کا کہنا تھا، "میں نے پاکستان اور بھارت دونوں کو واضح پیغام دیا کہ اگر جھڑپیں نہ رکیں تو امریکا ان سے تجارتی تعلقات ختم کر دے گا۔”
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر جنگ کو روکنے کا سہرا اپنے سر باندھتے ہوئے بتایا کہ حالیہ کشیدگی میں مجموعی طور پر پانچ جنگی طیارے تباہ کیے گئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی وہ بھارتی طیارے گرائے جانے کی بات دہرا چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.