حماس کی جنگ بندی پر آمادگی، امریکی صدر کا خیرمقدمی بیان

0

(نیوز ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کا حماس کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کا خیرمقدم، ایران پر سخت مؤقف برقرار

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے جنگ بندی کے لیے بات چیت پر آمادگی کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ہفتے غزہ میں کسی معاہدے کے امکانات موجود ہیں، تاہم خطے میں ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، مگر امکان ہے کہ ایران اسے دوبارہ شروع کرے، جس پر وہ جلد اسرائیلی وزیراعظم سے بات کریں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے امریکی فوجی طاقت کو بحال کیا اور بارڈرز کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نے انہیں تاریخی مینڈیٹ دیا اور فوج کو جدید بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے امریکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر ہے اور ٹیکس و اخراجات سے متعلق قانون سازی (بگ بیوٹی فل بل) کو سراہا۔
تقریب کے دوران بی-ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں کی پرواز بھی دیکھی گئی، جنہوں نے ماضی میں ایران پر کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.