(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نوبیل امن انعام کے حقیقی حقدار ہیں۔

آئیوا میں یومِ آزادی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں امریکہ نے پانچ ممالک کو جنگ سے بچایا، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ایٹمی تصادم میں تبدیل ہونے سے روکا، اور کوسوو و سربیا کو لڑائی سے باز رکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگو اور روانڈا کے درمیان 30 سال سے جاری تنازع جس میں لاکھوں جانیں ضائع ہوئیں، اسے بھی ان کی کوششوں سے ختم کیا گیا۔ ٹرمپ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکثر اوقات نوبیل امن انعام ایسے افراد کو دے دیا جاتا ہے جنہیں عوام جانتے بھی نہیں۔
ایرانی جوہری تنصیبات سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کے نیوکلیئر انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کیا۔ ان کے مطابق، امریکہ کے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج اور جدید ترین ٹیکنالوجی ہے، اور اس کی مثال انہوں نے ایسے طیارے سے دی جس نے 37 گھنٹے تک مسلسل پرواز کی۔
