پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نےکہا ہےکہ صہیونی رجیم این پی ٹی کی رکن نہیں، اس کے باوجود پرامن ایٹمی پروگرام پراعتراض کیا جاتا ہےجو صرف بجلی کے حصول کیلئے ہے،ہمارے ایٹمی پروگرام کو آئی اے ای اے نے بھی 15مرتبہ پرامن قرار دیا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی سفیر نےکہاپاکستان نےہرفورم پر ایران کا ساتھ دیا،اورتمام مسلم اقوام کی حمایت بھی ایران کو حاصل ہے،جعلی صیہونی رجیم جب ایرانی میزائلوں کا مقابلہ نہ کرسکا تو اسے نےامریکا کو مدد کیلئے بلا لیا،افسوس کہ امریکا بھی کود پڑا تاکہ جنگ کو پھیلایا جا سکے۔
مزید کہا اسرائیل نے ایران پرحملہ 13 جون کو اس وقت کیا جب دو روز بعد پندرہ جون کو عمان میں ایران امریکا مذاکرات ہونے جا رہے تھے،صیہونیوں نے جارحیت کرکے طے شدہ بات چیت پرحملہ کیا۔
