امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا

0

امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا

ایران کیخلاف جنگ میں امریکا بھی شامل ہوگیا
(نیوز ڈیسک)امریکا نے اسرائیل کیساتھ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق 6 بی 2 بمبار طیاروں نے ایرانی نیوکلیئر سائٹس پر حملے کیے، امریکی بمبار طیاروں نے حملوں میں 6 بنکر بسٹر بم پھینکے۔ فردو جوہری تنصیبات پر تقریباً 30 ٹن دھماکا خیزمواد گرایا گیا۔ ایرانی جوہری مقامات پر30 ٹاما ہاک میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہم نے ایران میں 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، فردو، نطنز اور اصفہان میں جوہری تنصیبات پرحملے کیے گئے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی۔
امریکی صدر نے کہا کہ بڑی کامیابی ملی،اسرائیل اب بہت زیادہ محفوظ ہوگیا، اب امن کا وقت ہے، ایران کو اب اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے راضی ہونا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.