فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

0

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں جاری ملاقات ختم ہوگئی۔امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے ، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔امریکی صدر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات کے دوران حالیہ ایران اور اسرائیل کے معاملے پر بھی بات ہوئی، پاکستان ایران کو بہت زیادہ جانتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.