انٹرنیشنل
اسرائیلی رکن پارلیمان بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

تل ابیب(نیوزڈیسک)اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن عفر کاسف بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے۔
بائیں بازو کے اسرائیلی رکن پارلیمان نے اسرائیلی فوجی آپریشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بند کرو، قبضہ ختم کرو!عفر کاسف کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے پر حملے کا اسرائیلی سلامتی سے کوئی تعلق نہیں۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 دہائیوں میں بڑا آپریشن کر دیا
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو اپنے وطن سے بے دخل کرنے کے درپے ہے۔اسرائیلی رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے پر حملہ فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کے لیے ہے۔