یہ دلچسپ تحقیق بتاتی ہے کہ اکثر لوگوں کا یہ عمل کہ “پورے دھیان سے سننے کے لیے آنکھیں بند کر لیں”، حقیقت میں سننے کی صلاحیت کو بہتر نہیں بناتا۔
ایران نے اسرائیل پرداغے جانے والے میزائلوں پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھ دیا
چین کی شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کی تحقیق میں رضاکاروں کو مختلف حالات میں ہیڈ فونز سے آوازیں سننے کے لیے کہا گیا، جن میں پس منظر کا شور بھی شامل تھا۔ رضاکاروں نے کچھ ٹاسک آنکھیں بند کرکے، کچھ آنکھیں کھلی رکھتے ہوئے، اور کچھ دورانِ ویڈیو یا تصویر دیکھتے ہوئے کیے۔
نتائج یہ بتاتے ہیں کہ:
آنکھیں بند کرنے سے آواز سننے کی صلاحیت میں کوئی نمایاں اضافہ نہیں ہوتا۔
آنکھیں کھلی ہونے پر، حتیٰ کہ پس منظر کے شور کے باوجود، لوگ آواز کو بہتر سن سکتے ہیں۔
آنکھیں بند ہونے سے دماغ پس منظر کی تفصیلات فلٹر کرنے میں مشغول ہو جاتا ہے، جس سے مدھم آواز کو پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے۔
مگر خاموش ماحول میں آنکھیں بند کرنا واقعی تھوڑی مدد دے سکتا ہے۔
تحقیق کے نتائج Journal of the Acoustical Society of America میں شائع ہوئے ہیں۔