Gas Leakage Web ad 1

تمباکو نوشی کا ایک اور بڑا نقصان دریافت

تمباکو نوشی کا ایک اور بڑا نقصان دریافت

0

تمباکو نوشی کے والدین کے بچے مستقبل میں میٹابولک مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں، تحقیق

Gas Leakage Web ad 2

تمباکو نوشی کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ یہ کینسر، امراض قلب اور دیگر بیماریوں کے خطرے کو بڑھاتی ہے، اور اب اس عادت کا ایک اور اہم نقصان سامنے آیا ہے۔

امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تمباکو نوشی کے عادی والد کے بچوں کو مستقبل میں میٹابولک مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ میٹابولک مسائل جسم کی بلڈ گلوکوز کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت متاثر کرتے ہیں اور ذیابیطس کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔

تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے، جس میں معلوم ہوا کہ نر چوہے اگر نکوٹین (تمباکو میں پائے جانے والا جز) استعمال کریں تو ان کی اولاد میں میٹابولزم کے افعال میں منفی تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ مردوں کی تمباکو نوشی کی عادت ان کی اولاد میں ذیابیطس اور میٹابولک مسائل کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔

تجربات کے دوران نر چوہوں کی اولاد میں انسولین کی سطح کم اور خالی پیٹ گلوکوز کی سطح بھی معمول سے کم پائی گئی۔ تحقیق میں جگر کے افعال میں تبدیلیاں بھی دیکھی گئیں، جو موٹاپے اور ذیابیطس جیسے مسائل کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں۔

یہ تحقیق جرنل آف دی Endocrine Society میں شائع ہوئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.