Gas Leakage Web ad 1

مردوں میں گنج پن کی بڑی وجہ سامنے آ گئی: نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

مردوں میں گنج پن کی بڑی وجہ سامنے آ گئی: نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

0

دنیا بھر میں بالوں کے جھڑنے کا مسئلہ تیزی سے عام ہوتا جا رہا ہے، خصوصاً مردوں میں یہ مسئلہ صرف ظاہری شکل تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ نفسیاتی دباؤ کا سبب بھی بن رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک نئی تحقیق میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ مردانہ گنج پن کی ایک بڑی اور اکثر نظر انداز کی جانے والی وجہ آنتوں کی خراب صحت بھی ہو سکتی ہے۔

ہانیہ عامر کے مبینہ جعلی بالوں پر تنازع۔سخت اعتراضات اٹھا دیے

صحت سے متعلق بھارتی ادارے ’ترایا ہیلتھ‘ کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں دسمبر 2024 سے دسمبر 2025 کے دوران بھارت کے دس مختلف علاقوں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد مردوں کے صحت سے متعلق خود فراہم کردہ اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا۔

اس تحقیق میں مہاراشٹر، اتر پردیش، دہلی این سی آر، تلنگانہ، بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، گجرات اور تمل ناڈو کے علاقوں کو شامل کیا گیا تھا۔

ماہرین نے آنتوں کی صحت کا اندازہ لگانے کے لیے قبض کی شکایات کو بنیادی پیمانہ قرار دیا۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 2025 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم مردوں نے بہتر نظامِ ہاضمہ کی اطلاع دی، جبکہ شہری اور زیادہ مصروف علاقوں میں آنتوں کی صحت نسبتاً تیزی سے خراب ہوتی دیکھی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق تلنگانہ میں آنتوں کی صحت میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد راجستھان اور دہلی این سی آر کا نمبر آیا۔

تحقیق کے مطابق جدید طرزِ زندگی اس رجحان کی ایک بڑی وجہ ہے، جس میں فاسٹ فوڈ اور پراسیسڈ خوراک کا زیادہ استعمال، کھانے کے اوقات میں بے ترتیبی، پانی کی کم مقدار میں استعمال اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے معمول سے زیادہ کھانا شامل ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آنتیں جسم میں پروٹین، آئرن، زنک اور وٹامن بی جیسے اہم غذائی اجزاء کو جذب کرتی ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

جب نظامِ ہاضمہ متاثر ہوتا ہے تو یہ غذائی اجزاء بالوں کی جڑوں تک مؤثر طریقے سے نہیں پہنچ پاتے۔

اس کے علاوہ آنتوں کی خرابی جسم میں مسلسل سوزش پیدا کر سکتی ہے، جس کے نتیجے میں بال وقت سے پہلے جھڑنا شروع ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بالوں کا جھڑنا صرف خوبصورتی کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ جسم کے اندر موجود دیگر مسائل کی ابتدائی علامت بھی ہو سکتا ہے۔

تحقیق میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بالوں کے علاج کے ساتھ ساتھ آنتوں کی صحت، مناسب غذائیت، ہارمونز کے توازن اور ذہنی دباؤ جیسے عوامل پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.