sui northern 1

لندن: این ایچ ایس نے پروسٹیٹ کینسر کی نئی دوا کی منظوری دیدی

لندن: این ایچ ایس نے پروسٹیٹ کینسر کی نئی دوا کی منظوری دیدی

0
Social Wallet protection 2

برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) نے پروسٹیٹ کینسر کی ایک نئی دوا کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب یہ دوا این ایچ ایس کے مریضوں کو مفت فراہم کی جائے گی۔

sui northern 2

امریکا: ریٹائرمنٹ ہوم میں گھسنے کی کوشش، بکری گرفتار

ذرائع کے مطابق، اس نئی دوا سے ہر سال 7 ہزار سے زائد مردوں کو جدید علاج میسر آئے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوا کے استعمال سے پروسٹیٹ کینسر سے ہونے والی اموات کا خطرہ تقریباً نصف رہ جائے گا، جس سے سالانہ تقریباً 3 ہزار جانیں بچائی جا سکیں گی۔

پروسٹیٹ کینسر مردوں میں پایا جانے والا ایک عام کینسر ہے، جو پروسٹیٹ گلینڈ میں غیر معمولی خلیات کی نشوونما سے ہوتا ہے۔ یہ نیا علاج ان مریضوں کے لیے خاص طور پر مؤثر ہے جن میں کینسر جسم کے دوسرے حصوں میں پھیلنا شروع ہو چکا ہو۔

این ایچ ایس کا یہ فیصلہ برطانیہ میں کینسر کے مریضوں کے لیے علاج کے نئے مواقع کا پیش خیمہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.