دل کی اچھی صحت کیلئے سونے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟
دل کی اچھی صحت کیلئے سونے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟
ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دل کی صحت کے لیے سونے کا وقت بھی بہت اہم ہے۔ تحقیق کے مطابق جو لوپ رات دس سے گیارہ بجے کے درمیان سوتے ہیں، ان میں امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
یورپین ہارٹ جرنل ڈیجیٹل ہیلتھ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں برطانیہ کے 88 ہزار بالغ افراد کے نیند کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا۔ ایک ہفتے تک شرکاء کے سونے جاگنے کے وقت کا ریکارڈ رکھا گیا اور تقریباً چھ سال تک ان کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان نیوی کا چوتھا ہنگور کلاس آبدوز ‘غازی’ چین میں کامیابی سے لانچ ہو گیا
نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد رات گیارہ بجے کے بعد سوتے ہیں، ان میں دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ خاص طور پر آدھی رات یا اس کے بعد سونے کی عادت والوں میں یہ خطرہ 25 فیصد تک زیادہ دیکھا گیا۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ سونے کا مثالی وقت جسم کی اندرونی گھڑی کے مطابق ہونا چاہیے۔ بہت زیادہ جلد یا دیر سے سونے سے جسمانی گھڑی متاثر ہوتی ہے، جس سے دل کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
تاہم محققین نے تسلیم کیا کہ اس تعلق کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ یہ نتائج فی الحال ابتدائی ہیں مگر نیند کے اوقات اور دل کی صحت کے درمیان تعلق کو ظاہر کرتے ہیں۔