گلگت بلتستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی فوری امدادی مہم جاری، نقد امداد اور تعلیمی مدد کا اعلان

0

گلگت (مصعب خالق)گلگت بلتستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہے ہر ممکن کوشش کررہے ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور عوام کو ریلیف پہنچا سکے۔

متاثرین سیلاب میں تیار کھانا۔خشک راشن۔کپڑے۔عوام کے نقل و حمل کے لیے کشتی سروس سمیت بنیادی ضروریات کی اشیاء فراہم کررہے ہیں۔متاثرین میں نقد امداد اور سیلاب کی وجہ سے جن طلباء کی تعلیم متاثر ہوئی ان کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے ہرممکن مدد کرینگے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی قائدین نے منگل کے روز سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے گلگت پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی کارروائیاں جاری ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں اور متاثرہ عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فوری بنیادوں پر ایک جامع امدادی مہم شروع کی گئی ہے، جس کے تحت متاثرین میں تازہ پکا ہوا کھانا، خشک راشن، ضروری ادویات، پینے کا صاف پانی، گرم کپڑے اور دیگر بنیادی ضروریات کی اشیا باقاعدگی سے تقسیم کی جا رہی ہیں خاص طور پر نقل و حمل کے بندش کا شکار علاقوں کے لیے ‘کشتی سروس’ متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے نہ صرف مقامی افراد کو محفوظ نقل و حرکت میں مدد دی جا رہی ہے بلکہ دور دراز کے علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

پارٹی نے متاثرہ خاندانوں کی مالی اعانت کے لیے ‘نقد امداد’ کے ایک پروگرام کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے تحت سب سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔تعلیمی شعبے میں سیلاب کی وجہ سے جن طلبا و طالبات کی تعلیم متاثر ہوئی ہے پاکستان مرکزی مسلم لیگ ان کے تعلیمی اخراجات اٹھانے اور انہیں اسکول/کالج کے ضروری سامان مہیا کرنے میں ‘ہر ممکن مدد’ فراہم کرے گی، تاکہ ان کی تعلیم کا سلسلہ منقطع نہ ہو پارٹی کا اولین مقصد اس بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اور موثر امدادی اقدامات کرنا ہے، نیز طویل المدتی بحالی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی دلائی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ مشکل وقت میں یکجہتی کا مظاہرہ کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.