گلگت بلتستان
نگرخاص،گھر میں آتشزدگی سے بچی جاں بحق
نگر(مصعب خالق ) نگرخاص محلہ غوٹس میں گھر میں آگ لگنے سے معصوم بچی جاں بحق،پورا مکان جل کر خاکستر ہوگیا،لاکھوں کا نقصان۔
نگر خاص میں المناک حادثہ، شارٹ سرکٹ کی وجہ سے صبح دس بجے گھر میں آگ لگنے سے چار سالہ بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئ،مقامی رضاکاروں اور فائربریگیڈ سکندرآباد ڈسٹرکٹ نگر کی انتھک محنت سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
پورا گھر جل کر خاکستر ہوگیا ہے،اہل علاقہ نے فائربریگیڈ کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فائربریگیڈ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسکندرآباد ہریسپوداس میں قائم ہونے کیوجہ سے کئی گھنٹے بعد پہنچی اس لئۓ نگر خاص میں اب آفس کاقیام عمل میں لایا جاۓ تاکہ بروقت کاروائی سے انسانی جانوں کوبچایا جاسکے۔