گلگت بلتستان
پسند کی شادی پر نوبیاہتا جوڑا قتل
گلگت (مصعب خالق) گلگت میں پسند کی شادی کرنیوالا نوبیاہتا جوڑے کو قتل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق نجم ولد کثیر اور لڑکی ماحو مین ولد حسین علی ساکنان حراموش گلگت سے حراموش جاتے ہوئے انصاف بیکری پڑی بنگلہ سے کچھ خریدنے کیلئے نیچے اترے تھے اسی اثنا علی اکبر ولد عبداللہ اور کاشف ولد حسین علی ساکنان حراموش نے موٹر سائیکل پر سوار پیچھے سے آکر 30 بور پستول سے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا۔
وجہ عناد کچھ عرصہ پہلے بھاگ کر شادی بتایا گیا ہے 90 ماڈل سرخ کار جسے امیر محمد چلا رہا تھا کار نمبر پلیٹ نہیں ہے۔
دونوں ملزمان قتل کرنے کے بعد بآسانی موقع سے فرار ہوئے تھانہ پڑی بنگلہ کے پولیس ملزمان کے تلاش میں مصروف ہے