ترک حکام نے تصدیق کی ہے کہ لیبیا کے آرمی چیف جنرل محمد احمد الحداد کا طیارہ برقی نظام میں خرابی کے سبب گر کر تباہ ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام، کرسمس کے موقع پر ملازمین کو بونس دینے کا اعلان
ترکیہ کے صدارتی شعبہ مواصلات کے سربراہ برہان الدین دوران کے مطابق حادثے سے قبل طیارے نے ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کو برقی خرابی کی اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ عملے نے انقرہ کے ایسن بوگا ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا، لیکن واپسی کے دوران طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
ترک وزیر انصاف یلماز طنج نے بتایا کہ انقرہ کے پراسیکیوٹر جنرل آفس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق پرواز نے ابتدا میں بلندی حاصل کی، لیکن اچانک اس کی اونچائی میں تیزی سے کمی واقع ہوئی اور صرف 16 منٹ بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا۔