sui northern 1

اندھے قتل کا ڈراپ سین،مقتول کا سگا بھائی اور بیوی قاتل نکلی

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تھانہ سہالہ کے علاقہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین،مقتول کا سگا بھائی اور بیوی قاتل نکلی۔

sui northern 2

پولیس نے قتل کرنے والےحقیقی بھائی اور مقتول کی بیوی کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔

ملزم نے 29جون کو نزاکت حسین کو تھانہ سہالہ کے ایریا نیازیاں میں گولیاں مار کرقتل کردیا تھا۔

ملزم مقتول کو قتل کرکے مقتول کی بیوی سے شادی کرنا چاہتا تھا ۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔

پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع کا استعمال کیا۔

ملزمان کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.