مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

0

ریاض (نیوز ڈیسک) مکہ مکرمہ میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

مکہ کے مشاعر مقدسہ منیٰ،مزدلفہ اور میدان عرفات میں بارش ہوئی، باران رحمت سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے پر حجاج کرام نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔

دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حج کے دوران حجاج کرام میں گرمی کی وجہ سے تھکن اور سن سٹروک کے 2 ہزار 764 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں تاہم مجموعی طور پر حجاج کی صحت تسلی بخش ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے ہدایات یا گائیڈ لائنز پر عمل نہ کرنے سے کچھ حجاج گرمی سے تھکن کا شکار ہوئے اور یہی حجاج کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجاج تمام صحت ہدایات پر عمل کریں اور چھتری کا استعمال جاری رکھیں،گرمی کی تھکن کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے لیکن اس کی روک تھام صحت ہدایات پر عمل کرنے سے ممکن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.