لیما(نیوزڈیسک)پیرو میں ٹرین اور بس کےآپس میں ٹکرانے کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرو کی ہائی وے پولیس نے بتایا کہ ایک مال بردار ٹرین کے مسافر بس سے ٹکرانے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور 36 دیگر زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ڈرائیور نے ٹرین کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی،ہلاک ہونے والے افرادکی نعشوں کو مردہ خانے بھیج دیا گیا ہے ۔

