(نیوز ڈیسک)محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ہول سیل گروسری ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 32 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہول سیل ریٹ 184 روپے اور ریٹیل ریٹ 196 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔
ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر سکتی ہے، حالانکہ ملک میں چینی کا خاطر خواہ ذخیرہ موجود ہے۔ ان کے مطابق شوگر مافیا مصنوعی طریقے سے قیمتیں بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔
