پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ مسافروں نے شدید پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرف سے غریب ہی پس رہا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا، لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال، سیالکوٹ روٹ کیلئے 50 روپے جبکہ میرپور، کراچی، کوٹلی کیلئے 200 سے 300 روپے اضافہ کردیا گیا۔
حکومت نے پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردا۔
رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال اور جھاوریاں روٹ پر 50 سے 100 روپے اضافہ کیا گیا ہے، لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 700 سے 750، لاہور سے کوٹلی کا کرایہ 2000 سے بڑھا کر 2300 روپے کردیا گیا۔
