سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوگئی
کراچی(نمائندہ خصوصی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوگئی۔
اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے ہوگئی ہے۔