کرین نے رکشے اور 2 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، 4 جاں بحق، 4 زخمی

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک)گوجرانوالہ میں اعوان چوک کے قریب کرین نے رکشہ اور دو موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کرین کے بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا۔…

عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارلحکومت میں سیل کردہ تندورڈی سیل اورگرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ عدالت نے نان روٹی کے نئے نوٹی فیکشن کی درخوست کے خلاف ہفتے کو بارہ بجے بیٹھ کرنئی قیمتوں کا تعین…

آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول ہوگئی۔ سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لیے ہیں۔ پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 8 مئی کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے…

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 14 مئی کو سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین،…

کسی کو دنیا کی بڑی ایٹمی طاقت کو دھمکانے کی اجازت نہیں دینگے،پیوٹن

ماسکو(نیوزڈیسک) روس کے صدر پیوٹن کی جانب سے مغربی ممالک کو جنگ عظیم کی یاد دلاتے ہوئے خبردار کر دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغرب بین الاقوامی تنازعے کا خطرہ مول لے رہا ہے،…

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں اور سہولت ہو۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت تجارت کے شعبے سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ…

کنٹینروں کواحتجاج کیلئے نہیں بلکہ علاج کیلئے بھی استعمال کیاجاسکتاہے،مریم نواز

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ کنٹینروں اور گاڑیوں کو صرف احتجاج کے لئے ہی نہیں بلکہ علاج کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکلینک آن وہیل پروگرام کی افتتاحی تقریب…

انٹر بینک، ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر برقرار

کراچی(نمائندہ خصوصی)آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت گزشتہ روز کی قیمت پر برقرار ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 20 پیسے پر برقرار ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے…

طویل مدتی قرض پروگرام ، آئی ایم ایف معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اگلے طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف کی معاون ٹیم کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات…

پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

لاہور(نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب میں جمعہ کے رووز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق شام/رات میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش…

بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے

کراچی(نمائندہ خصوصی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز وطن بھیجے ہیں۔ یہ بات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا…

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے طلباء کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی۔ پنجاب کے طلبہ کو 7سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز کے حوالے سے…