سعودی ولی عہد سے امریکی مشیرِ قومی سلامتی کی ملاقات

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ملاقات کی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات سعودی عرب کے شہر دہران میں ہوئی جس میں غزہ جنگ اور اسٹریٹجک معاہدوں کے حتمی مسودوں کا جائزہ لیا گیا۔…

بشکیک سے پہلی پرواز پاکستانی طلبہ کو لے کر لاہور پہنچ گئی

لاہور(نمائندہ خصوصی)کرغزستان میں پُرتشدد واقعات کے بعد پاکستانی طلبہ کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا، طلبہ سمیت 180 مسافروں کو لے کر پہلی پرواز KA-571 لاہور ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ہے۔ ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی طور پر طلبہ…

جھنگ میں رواں سال تھل جیپ ریلی منعقد ہو گی

جھنگ(نمائندہ خصوصی)جھنگ میں رواں سال تھل جیپ ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ جی ایم آپریشنز ٹی ڈی سی پی واحد ارجمند کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ابتدائی سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تھل جیپ ریلی کا ٹریک 200 کلو…

بشکیک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اسحاق ڈار، امیر مقام آج کرغزستان جائینگے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کرغزستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام آج کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک جائیں گے۔ وزیرِ خارجہ بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور…

ایران میں روپوش ملزم کراچی سے گرفتار

کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کر کے ایک گینگ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم بلال سے منشیات، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے، ملزم نے منشیات…

آئی جی اسلام آباد کی رہائشگاہ کے باہر چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے۔ سیکٹر ایف 7/3 کی گلی 63 میں آئی جی اور چیئرمین سی ڈی اے کی سرکاری رہائش گاہیں ہیں۔ ٹیلیفون کیبل چوری ہونے کی…

این اے 148 میں ضمنی انتخابات، مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج ملتان این اے 148 میں ضمنی انتخابات ہیں، عوام کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ای ایم سی سی میں الیکشن سے متعلق رابطہ اور…

‘خوف کی فضا ہے، سکیورٹی نہیں دی جا رہی’، بشکیک میں پاکستانی طلباء وطن واپسی کیلئے فکرمند

بشیکیک(نیوزڈیسک)بشکیک میں پاکستانی طلباء اب بھی مشکل میں ہیں اور  ہاسٹلز میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جنہوں نے حکومت پاکستان سے بحفاظت واپسی کی اپیل کی ہے۔ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں موجود پاکستانی طالبہ نے  گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ…

بہن نے عامر کی کال کو مذاق سمجھ کر نظرانداز کردیا تھا، پردیپ راوت

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’لگان‘ میں دیوا کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار پردیپ راوت نے خود کو فلم میں کاسٹ کیے جانے سے متعلق دلچسپ واقعہ بیان کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں کام کی پیشکش کیلئے عامر خان نے کال کی تو ان…

پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع ہے،ورلڈ بینک

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع ہے، رواں سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہے گی۔ ورلڈ بینک کے عداد و شمار کے مطابق آئندہ مالی سال معیشت کی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کا امکان…

آئی سی سی آئی کے صدر کا اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ دارالحکومت کے تعلیمی ادارے متعدد مسائل کا شکار ہیں جنہیں ملک میں شرح خواندگی کو آگے بڑھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔…

ایم سی ایڈمنسٹریٹر رانا وقاص کا دبنگ فیصلہ ، بائیو میٹرک حاضری سسٹم شروع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن رانا محمدوقاص انور کی ہدایات پر اسلام آباد میں تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کرتے ہوے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد عوامی مسائل کے وسیع تر…