چترال میں سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

چترال (نمائندہ خصوصی)مشیرِ سیاحت خیبر پختون خوا زاہد چن زیب کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زاہد چن زیب نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز چترال کے سیاحتی مقامات سے ہو گا جس کے بعد دیگر سیاحتی…

آزاد کشمیر،بار کونسل نے سب انسپیکٹر عدنان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)میرپور  آزادکشمیر بار کونسل نے چند روز قبل احتجاج کے دوران شہید ہونے والے سب انسپیکٹر عدنان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ میر پور بار کونسل کے جاری سرکلر کے مطابق پولیس حقائق کو مسخ کر کے وکلاکے…

بشکیک واقعہ،باحفاظت وطن پہنچنے والے طلباء پاکستانی سفیر کے رویے پر پھٹ پڑے

لاہور(نمائندہ خصوصی) بشکیک میں غیر ملکیوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد کرغزستان سے با حفاظت وطن واپس پہنچنے والے طلبا پاکستانی سفیر حسن علی صیغم کے رویے پر پھٹ پڑے۔ گزشتہ روز کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے 140 پاکستانی لاہور…

اسحاق ڈار کی بشکیک واقعہ میں کسی بھی پاکستانی طالبعلم کے جاں بحق ہونے کی تردید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بشکیک واقعہ میں کسی بھی پاکستانی طالبعلم کے جاں بحق ہونے کی تردید کر دی۔ لاہور میں وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ اور وزیر امور کشمیر انجیئنر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس…

بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،رانا تنویر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار کل رچنا انڈسٹریز میں اقتصادی زون کا افتتاح کریں گے۔ اس حوالے سے…

خیبرپختونخوا میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، بیرسٹر سیف

پشاور(نمائندہ خصوصی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی گھر میں کچھ بارودی مواد تھا جہاں دھماکا ہوا، یہ بارودی مواد تھا اس کا…

پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا،محسن نقوی

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے علاقت گارڈن ٹاؤن میں 24 گھنٹے کھلے رہنے والے پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے…

ن لیگ کی لیڈرشپ کی نئی نسل اپنے بزرگوں کے نقشے قدم پر چل رہی ہے،خواجہ آصف

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تین ماہ میں تبدیلی کے اثرات ہر سطح پر محسوس کیے جارہے ہیں۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ موبائل کلینکس سے عام شہریوں کو صحت کی سہولت گھروں پر دستیاب…

آج 3 اور کل 2 پروازوں سے کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کو لایا جائیگا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آج کرغزستان سے 3 خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانی طلبہ کو لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کل بھی 2 پروازیں کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کو لے کر پاکستان آئیں گی۔ طلبہ کی کرغزستان سے پاکستان منتقلی کے اخراجات حکومتِ…

کوئٹہ،سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔ شہر میں ٹماٹر فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی کے بعد  50 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے۔ کوئٹہ میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد…

رحیم یارخان،لیاقت پور شمس نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)رحیم یارخان کی لیاقت پور شمس نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ محکمۂ آبپاشی کے مطابق شگاف کے باعث جانوروں کا چارہ، کماد اور کپاس کی فصل متاثر ہوئی ہے، پانی آبادیوں میں داخل ہونے سے بستیاں اور سرکاری اسکول زیرِ آب…

وزیرِ اعلیٰ خیرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا سفیرِ کرغزستان کو خط

پشاور(نیوزڈیسک)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان میں کرغزستان کے سفیر کو خط لکھا ہے جس میں پاکستانی طلبہ کی حفاظت کے مؤثر اقدامات پر کرغزستان حکومت سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ خط میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین…